مہاجرین مقبوضہ کشمیر کا مطالبات کے حق میں مظفرآباد میں احتجاجی دھرنا

مہاجرین مقبوضہ کشمیر کا مطالبات کے حق میں مظفرآباد میں احتجاجی دھرنا

0

مظفرآباد:
مہاجرین مقبوضہ کشمیر نے آزادی چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا ہے تاکہ اپنے جائز مطالبات کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔

پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت میں مزید 2 سالہ توسیع کی درخواست

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 1989 کے مہاجرین کی آباد کاری آج تک مکمل نہیں ہو سکی، اور حکومت پاکستان اس معاملے پر فوری نوٹس لے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کے لیے ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 6 فیصد کوٹہ بحال کیا جائے اور گزارہ الاؤنس میں اضافہ کیا جائے، کیونکہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر یہ اقدام ناگزیر ہے۔

مہاجرین نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سے بھی اپیل کی کہ وہ 36 سال سے مشکلات کا سامنا کرنے والے مہاجرین کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ مظاہرین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.