ایمازون کا ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
ایمازون کا ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ یہ اطلاعات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب اس سے قبل کمپنی 14 ہزار نوکریاں ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر چکی ہے۔
ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی، مختلف بیماریوں کی علامات: ماہرین کی وارننگ
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں اس اعلان کے تقریباً تین ماہ بعد سامنے آ رہی ہیں۔ جمعے کے روز رائٹرز اور بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمازون کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی جیسی آئندہ دنوں میں مزید ملازمتوں کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر سکتے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثر ہونے والے ملازمین کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے، تاہم یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لہر ماضی میں ہونے والی چھانٹیوں کے برابر ہی ہو۔ تاحال ایمازون کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔