غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کیا۔

بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی، پائپ لائنوں میں پانی جم گیا
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جو کام نیتن یاہو نہیں کر سکا وہ اب امن بورڈ کے نام پر شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتفاق رائے کے بغیر امن بورڈ کا حصہ بن گئے ہیں اور ہمیں نہیں پتا کہ امن بورڈ کے نکات کیا ہیں۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جارحیت کو تقویت دے رہا ہے اور حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے فورم میں جا رہے ہیں جس کا آغاز دھمکیوں سے ہو رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔



