پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر موبائل فون پر ٹیکسز میں کمی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی معلومات مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن ہیں۔
حکومت نے یو اے ای کو ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ موبائل فون پر مبینہ ٹیکس کمی، درآمد کنندگان اور صارفین کے لیے ہدایات سے متعلق سوشل میڈیا پر منسوب کیا جانے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ اتھارٹی کے مطابق موبائل فون پر عائد ٹیکسز میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔
پی ٹی اے نے عوام، درآمد کنندگان اور کاروباری حلقوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور موبائل فون ٹیکسز یا دیگر امور سے متعلق معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے یا متعلقہ سرکاری اداروں کے مستند ذرائع سے رجوع کریں۔