Gas Leakage Web ad 1

راحت فتح علی اور عاطف اسلم شادیوں پر گلوکاری کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

راحت فتح علی اور عاطف اسلم شادیوں پر گلوکاری کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

0

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کی بڑی شادیوں اور نجی تقریبات میں شرکت ہمیشہ خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔ یہ دونوں گلوکار پاکستان میں ملک ریاض اور بھارت میں مکیش امبانی جیسے بااثر افراد کی تقریبات میں بھی پرفارم کر چکے ہیں، جہاں ان کے بھاری معاوضے خاص توجہ کا مرکز بنے۔ حال ہی میں فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی میں بھی ان دونوں گلوکاروں نے خصوصی پرفارمنس دی، جس نے سوشل میڈیا پر کافی بحث چھیڑی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایلون مسک کا بڑا اقدام، ایران میں اسٹارلنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ بحال

سینئر اینکر پرسن نعیم حنیف نے ایک حالیہ گفتگو میں ان معروف گلوکاروں کے معاوضوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ ان کے مطابق راحت فتح علی خان پاکستان میں کسی شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ اگر پرفارمنس کسی دوسرے شہر میں ہو تو یہ رقم بڑھ جاتی ہے، جبکہ بیرونِ ملک پروگرام کی صورت میں ان کی فیس تقریباً دگنی ہو جاتی ہے۔

نعیم حنیف کے مطابق عاطف اسلم ماضی میں شادیوں میں پرفارم نہیں کرتے تھے، تاہم تقریباً سات سال قبل ملک ریاض نے انہیں اپنے پوتے کی شادی میں مدعو کیا۔ عاطف اسلم نے بظاہر انکار کی غرض سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، مگر یہ رقم ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہوں نے شادیوں میں پرفارم کرنا شروع کیا۔ اب وہ فی پرفارمنس تقریباً دو سے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین عموماً صحت کے مسائل کے باعث کم پرفارم کرتی ہیں، تاہم کسی تقریب میں شرکت کی صورت میں ان کا معاوضہ تقریباً ساٹھ سے ستر ہزار ڈالر ہوتا ہے۔ نعیم حنیف کے اندازے کے مطابق مذکورہ شادی میں گلوکاروں کی پرفارمنس پر خرچ ہونے والی مجموعی رقم تقریباً سات کروڑ روپے کے قریب تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.