sui northern 1

نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر ایٹم بم نہ ہوتا جنگ کے حالات مختلف ہوتے: وزیراعظم

نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر ایٹم بم نہ ہوتا جنگ کے حالات مختلف ہوتے: وزیراعظم

0
Social Wallet protection 2

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اور اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ کے دوران حالات مختلف ہو سکتے تھے۔

sui northern 2

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں (ن) لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔ شہباز شریف کے مطابق نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو ترقیاتی کام کیے، تاریخ انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار تعمیراتی سیاست کا آغاز نواز شریف کے دور میں ہوا۔

بھارت میں پائلٹس کی کمی کا سنگین بحران تاحال برقرار، آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

شہباز شریف نے کہا کہ گوجرانوالہ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ پورے ضلع کی تقدیر بدل دے گا۔ اس منصوبے سے شہریوں کو بڑی سہولیات ملیں گی، بچے وقت پر اسکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں اور وکلا عدالتوں میں وقت پر پہنچ سکیں گے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ زندگی کے ہر شعبے کے لوگوں کو فائدہ دے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے لاہور میں دل کے امراض کا پہلا اسپتال بنوایا اور عام آدمی کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کبھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، لیکن اسموگ میں کمی آئی ہے تو اس کا کریڈٹ مریم نواز اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ شہباز شریف کے مطابق یہ ایسے کام ہیں جنہیں کوئی چاہے بھی تو نظرانداز نہیں کر سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.