جاپان نے انسان کو نہلانے والی آٹومیٹک مشین متعارف کرادی
جاپان نے انسان کو نہلانے والی آٹومیٹک مشین متعارف کرادی
جاپان کی کمپنی نے 15 منٹ میں جسم کو دھونے اور خشک کرنے والی ’’ہیومن واشنگ مشین‘‘ متعارف کروا دی ہے۔
سائنس ڈاٹ انک کی یہ جدید مشین انسان کو صرف 15 منٹ میں مکمل طور پر صاف اور خشک کر دیتی ہے۔ پہلی بار 2025 کی Osaka Expo میں پیش کی گئی یہ خودکار سپا کیپسول اب عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہے۔
استعمال کا طریقہ آسان ہے: مشین کے کیپسول نما پوڈ میں لیٹ جائیں، ڈھک
بڑے لوگوں کی خواہش پر ترامیم ہو رہی ہیں ، ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کا رخ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان
ن خود بخود بند ہو جائے گا اور مشین صابن کی جھاگ اور ہلکی پانی کی پھوار کے ذریعے پورے جسم کو دھوئے گی۔ اس کے بعد گرم ہوا سے جسم کو خشک کیا جائے گا۔
مشین دورانِ عمل دل کی دھڑکن اور دیگر علامات کی نگرانی بھی کرتی ہے اور آنکھوں کے لیے ہلکی روشنی اور پرسکون موسیقی کا انتظام کرتی ہے تاکہ جسم اور ذہن دونوں کو سکون ملے۔
کمپنی کے مطابق یہ مشین معذور یا بڑھتی عمر کے افراد، مصروف افراد، ہوٹلز، ری ہیبلیٹیشن سنٹرز اور نرسنگ ہومز میں انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
’’ہیومن واشنگ مشین‘‘ کی قیمت تقریباً 60 ملین ین (تقریباً 385,000 امریکی ڈالر) رکھی گئی ہے اور کمپنی محدود تعداد یعنی تقریباً 50 یونٹس فروخت کرے گی۔ پہلے یونٹ کو ایک ہوٹل نے خرید لیا ہے جبکہ بڑے الیکٹرانکس ریٹیلر Yamada Denki اسے اپنے اسٹورز میں نمائش کے لیے لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔