عام انتخابات، کاغذات نامزدگی کے فیصلوں پراپیلیں کل سے دائرہوں گی

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پر اپیلیں کل سے دائر ہوسکیں گی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل آج سے 3 جنوری تک جاری رہے گا۔

ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10جنوری تک فیصلہ کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں: این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد
Leave A Reply

Your email address will not be published.