مفرور بھگوڑے افسران کو بغاوت اور جاسوسی کے جرم میں سزا
دونوں افسران کی رینک ضبط، جائیدادیں اور پاسپورٹ منسوخ
راولپینڈی(سپیشل رپورٹر) پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران کو بعد از ریٹارمنٹ کورٹ مارشل کے تحت طویل سزائیں سنا دی گئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران کو سزا سنا دی گئی جن میں میجرعادل فاروق راجا اور کیپٹن حیدر رضا مہدی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دنوں افراد کو کورٹ مارشل کے تحت سزا سنائی گئی، میجرعادل فاروق راجا (ر) کو 14سال قید بامشقت اورکیپٹن حیدر رضا مہدی (ر) کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر عادل راجہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی ہیں جو اس سے قبل سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید کے خلاف انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا
عادل راجہ نے حال ہی میں یوٹیوب پر آئی ایس آئی کے کئی حاضر سروس افسران سمیت 4 پاکستانی اداکاراؤں کے نام نہ لیتے ہوئے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتاتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔