300 سے زائد وکلا کا ججز کوخط، نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل

0

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز سے کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہوگی۔ 300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو کھلا خط لکھ ان سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہوگی، نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے۔خط میں کہا گیا کہ مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا، نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے۔

وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو ہماری حمایت حاصل نہیں ہے، مجوزہ آئینی ترامیم پر ملک میں موثر بحث نہیں کرائی گئی، صرف کہا جا رہا ہے چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے۔خط میں وکلا نے ججز کو یاد دہانی کرائی ہے کہ آپ ججز نے آئین کے تحفظ کو حلف لے رکھا ہے، ججز کے پاس اب موقع ہے کہ وہ اپنا انتخاب کریں، کل جب تاریخ لکھی جائے تو اس میں شامل ہو آپ ملے ہوئے نہیں تھے۔

عطاء تارڑ کی وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ کے گولی چلانے کے بیان پرکڑی تنقید

Leave A Reply

Your email address will not be published.