پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں مزید اختلافات سامنے آ گئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیر علی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔
عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیر علی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کےحق میں بیان دیا تھا جبکہ شیر علی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جب کہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔شیر علی ارباب کا کہنا ہے کہ عہدے سے ہٹانے کی وجوہات کا علم نہیں۔