نوجوان بندوق اٹھانے کے بجائے قلم کو اپنی طاقت بنالے،میرضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(نیوزڈیسک)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ اور قوم کا قابل فخرسرمایہ ہوتا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وجوان بندوق اٹھانے کے بجائے قلم کو اپنی طاقت بنالے،بلوچستان کی پسماندگی کا ذمہ دار وہ چندمفادپرست لوگ ہیں جو قلم کے بجائے بندوق اٹھانے کی تلقین کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان تھوڑپھوڑ،انتشار اور نفرت کی سیاست کو رد کرکے جمہوری انداز میں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کا بھیڑا اپنے یاتھ میں لے۔:جھوٹ،نفرت کی سیاست کرنے والوں کوہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑی گی۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کا اولین ترجیح تعلیم،صحت اور کھیلوں کے میدانوں کوآباد کرنا ہے۔وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں تعلیم میں انقلابی اقدامات اٹھانے کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔کوئٹہ:بلوچستان مختلف قوموں کا ایک گلدستہ ہے ہمیں آپس میں امن ومحبت اور بھائی چارگی کو اپنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے وقتوں میں نوجوان ہی وہ طبقہ ہے جو ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے،کوئٹہ:نوجوانوں کے تعاون سے بڑھے بلوچستان اور پڑھے گا بلوچستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کی منفی پروپیگنڈوں لر کان دھرے۔
میر ضیا نے کہاکہ دشمن عناصر ہمارے ہی نوجوانوں کو ورغلالر اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔