توہین الیکشن کمیشن کیس،فواد چودھری نےمزید مہلت مانگ لی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔
الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، آپ جواب جمع کرائیں۔
فواد چودھری نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت سے چین کے دورے پر جا رہا ہوں۔
جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی توہین الیکشن کمیشن و کمشنر کیس میں فرد جرم کالعدم قرار دے چکی ہے۔

