sui northern 1

۔گوادر پہنچنے پر گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

0
Social Wallet protection 2

گوادر کے دورے میں وفاقی وزراء بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے گوادر پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

sui northern 2

وزیراعظم گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد و افتتاح کریں گے، منصوبوں میں 102 کلومیٹر بسیمہ-خضدار روڈ، 55 کلومیٹر آواران-جھلجاؤ روڈ شامل ہیں۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور 132 کے وی کی پنجگور-ناگ-بسیمہ-نل ٹرانسمشن لائن سرفہرست ہیں۔

دورہ کے دوران وزیراعظم گوادر یونیورسٹی کے ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم اور تقاریب سے خطاب کریں گے، شہباز شریف گوادر کے مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک بھی تقسیم کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.