ایران آج اسرائیل کیخلاف حملہ کرسکتا ہے،امریکی و اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

0

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف حملہ (آج) پیر کو ہوسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے حملے کے پیشں نظر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران پر قبل از وقت حملے کی منظوری دے سکتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران پر حملے کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تیاری اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ کے بعد کی گئی ہے، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے علاوہ وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی نے بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے علاوہ امریکی ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ تہران اور بیروت میں اسرائیلی حملوں کا جواب ایران (آج) پیر کو دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل نے امریکا کی رضامندی سے اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملہ کیا،ایرانی انٹیلی جنس وزیر

امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کی پراکسیز پیر تک اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں، جو 13 اپریل جیسا لیکن پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہوگا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق اس حملے میں ایران لبنان سے حزب اللہ کو بھی اپنے ساتھ شامل کرسکتا ہے

ویب سائٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ مائیکل کوریلا گزشتہ روز مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.