ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر علی امین گنڈاپورکاوزیراعظم کو خط

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پی ایس ڈی پی سے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنے سے صوبہ متاثر ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے فیصلوں سے شدید مایوسی ہوئی۔

خط میں لکھا گیا کہ قومی اقتصادی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادی پر مکمل کیا جائیگا، جاری منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے خاتمہ سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاق پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کر کے تمام صوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں مقررہ حصہ دے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.