ساہیوال میں منافع خورسرگرم،فروٹ اور سبزی فروش من مانے ریٹ حاصل کرنے لگے

0

ساہیوال (نمائندہ خصوصی) ساہیوال کے شہری علاقوں اور سبزی منڈیوں اور فروٹ منڈیوں میں اور مختلف مقامات پر فروٹ اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں اسی طرحگیمبر قادرآباد اور اس کے گرد و نواح میں سبزی اور فروٹ کے ریٹ آؤٹ آف کنٹرول ہو چکے ہیں۔

پرائز کنٹرول مجسٹریٹ ٹھنڈے کمروں تک محدود عوام ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر بدقسمتی سے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال بھی بے خبر ہیں اور گیمبر قادر آباد کی سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کر کے منافع خوروں کو سخت سزائیں دی جائیں سبزی اور فروٹ کےجاری کردہ ریٹوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.