اسلام آباد (نیوزڈیسک)او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل نے بتایاکہ ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7سے پیداوار شروع کردی ہے ، نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق نئے کنویں سے 2.5ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہاگیاکہ تیل وگیس کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 22.57 ملین ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی۔