وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا قراقرم ہائی وئے پر بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے چلاس بس حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔
انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔اتنے بڑے جانی نقصان پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناگہانی آفات، حادثات سے بچنے کیلئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنا انسانی فریضہ ہے۔ وفاقی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔