اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرقانون نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نے اپنا پہلا قانون پاس کیا ہے جو کہ ٹیکس اصلاحات کے بارے میں ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 2700 ارب روپے کی محصولات سٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے یہ زمہ داری سونپی کہ ٹریبونلز اور اپیل کا نظام اور اسکے بعد ریفرنس کے فیصلوں کے نظام ریفارم کیا جائے ۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ملکی مفاد اور ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے یہ قانون پارلیمنٹ نے پاس کیا ۔اس قانون کے تحت وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑتے ہوئے اپاٹمنٹس اب اوپن کمپیٹیشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کمشنر ان لینڈ ریونیو (ایڈجوڈیکیشن)، جوڈیشل اور اکانٹنگ ممبرز اب اوپن کمپیٹیشن کے ذریعے اپائنٹ ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ جس کے لیے ایک انڈیپنڈنٹ سلیکشن کمیٹی تعیناتی کرے گی تاکہ میرٹ کو برقرار رکھا جائے۔