پاکستانعام خبریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔پارلیمانی بورڈ میں سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار، سیکریٹری جنرل احسن اقبال ,بلوچستان کے صدر جعفر خان مندو خیل اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیدار شامل ہیں ۔پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیدار شامل ہیں اجلاس میں متعلقہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں اجلاس میں آج صوبہ بلوچستان میں پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کیاجائے گا۔پارلیمانی بورڈ اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ میں پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button