Gas Leakage Web ad 1

حیدر آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 14 گرفتار

0

حیدرآباد میں پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 14 مشتبہ افراد حراست میں

Gas Leakage Web ad 2

حیدرآباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تمام زیرِ حراست افراد کو مزید جانچ پڑتال کے لیے ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایچ ای سی کا امریکہ کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی کیلئے سکالرشپس کا اعلان

ترجمان نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت اور دستاویزات کی مکمل جانچ جاری ہے اور ویریفکیشن کا عمل مکمل ہونے تک انہیں ہولڈنگ سینٹر میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد قانونی تقاضے پورے نہیں کریں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں حکومتی ہدایات کے تحت جاری ہیں اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور تصدیق کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویریفکیشن مکمل ہونے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.