Gas Leakage Web ad 1

نیا وفاقی بجٹ نافذ، درآمدی میک اپ، پرفیوم، لوشنز سستے

0

نیا وفاقی بجٹ نافذ، 50 کروڑ روپے سے کم آمدن والوں پر سپر ٹیکس ختم، درآمدی کاسمیٹکس اورمحبت کا پیغام لیے امریکی مرد و خاتون نیویارک ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے اینٹینا پر چڑھ گئے پرفیومز سستے

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی حکومت کا نیا مالی سال 2026-27 کا بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے تحت سالانہ 22 لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ سالانہ 50 کروڑ روپے سے کم آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں کے لیے سپر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل 50 کروڑ روپے تک کی آمدن پر ایک سے 7.5 فیصد تک سپر ٹیکس عائد تھا، تاہم نئے بجٹ کے نفاذ کے بعد یہ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سالانہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر آئندہ 8 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا، جو پہلے 10 فیصد تھا۔

اسی طرح 15 کروڑ روپے سے زائد سالانہ آمدن رکھنے والے بعض مخصوص شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے۔ ان میں بینکاری، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں اور کھاد کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن شامل ہے۔

ادھر نئے فنانس بل کے نافذ ہونے کے بعد درآمدی میک اپ، پرفیومز اور دیگر بیوٹی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جن اشیاء پر ڈیوٹی کم کی گئی ہے ان میں درآمدی میک اپ کٹس، فیس پاؤڈر، فیس شائنر، لپ اسٹک، لپ گلوس، میک اپ بیس کریمیں، آئی لائنر، مسکارے، پرفیومز، باڈی اسپرے، لوشنز، فیس واش، موئسچرائزنگ کریمیں، ہیئر کلرز، ہیئر لوشنز، ہیئر ریموونگ کریمیں، مصنوعی زلفیں اور بال سیدھے یا گھنگھریالے کرنے والے آلات شامل ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ٹیکس نظام کو مزید متوازن بنانا اور درآمدی اشیاء پر عائد اضافی مالی بوجھ میں کمی لانا ہے، جس سے صارفین کو براہِ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.