Gas Leakage Web ad 1

اے آئی کی مدد سے محض 20 ہزار سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز کی کمپنی قائم کرنیوالے 2 بھائی

0

تصور کریں کہ ایک کمپنی روزانہ 30 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرتی ہو مگر وہاں کام کرنے والے افراد کی تعداد صرف 2 ہو؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی بدولت ایک فرد نے ایسا ممکن بنا دیا۔ میتھیو گالاگر بچپن سے موٹیل اور کاروں میں پلے بڑھے اور گریجویشن بھی مکمل نہیں کی۔ وہ امریکی شہر لاس اینجلس ایک اداکار کے طور پر منتقل ہوئے، مگر 2024 میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ اپنی کمپنی قائم کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب میں موٹرسائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس ختم، مریم نواز کا عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میتھیو گالاگر کے پاس محض 20 ہزار ڈالرز اور اے آئی ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی اور گرول موجود تھے۔ ان کی مدد سے میتھیو نے Medvi کی بنیاد رکھی جو کہ ایک ٹیلی ہیلتھ کمپنی ہے۔ اے آئی نے اس کے لیے کوڈنگ کا کام کیا، اس کے لیے اشتہارات تیار کیے۔ یہی ٹیکنالوجی صارفین کو ہینڈل کرتی ہے جبکہ منافع پر نظر رکھتی ہے۔ اس طرح محض 14 ماہ میں Medvi صفر سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز آمدنی تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایک اور ٹیلی ہیلتھ کمپنی ہمز اینڈ ہرز میں 2400 افراد کام کرتے ہیں جس کی آمدنی بھی ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے۔ میتھیو کی کمپنی میں محض ان کے بھائی ایلیٹ کام کرتے ہیں اور وہاں کوئی بورڈ آف ڈائریکٹرز موجود نہیں۔ 100 فیصد ملکیت کے ساتھ میتھیو اس کمپنی کو اپنے بھائی اور اے آئی کی مدد سے چلا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.