اننت امبانی کی 13 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑی میں خاص کیا ہے؟
اننت امبانی کی 13 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑی میں خاص کیا ہے؟
نیویارک: اننت امبانی کے لیے تیار کردہ لگژری گھڑی 13 کروڑ روپے سے زائد میں
دنیا کی لگژری گھڑیوں میں ایک نیا اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں نیویارک کی معروف کمپنی جیکب اینڈ کمپنی نے بھارتی صنعتکار اننت امبانی کے لیے ایک خصوصی گھڑی تیار کی ہے۔ اس گھڑی کی قیمت تقریباً ڈیڑھ ملین ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 13 کروڑ سے زائد ہے۔
غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن کا حکومت سے ایوان کو اعتماد میں لینےکا مطالبہ
اس خصوصی گھڑی کو **Opera Vantara Green Camo** کا نام دیا گیا ہے۔ گھڑی کے ڈائل پر نیلے رنگ کی شرٹ پہنے اننت امبانی کا ننھا مجسمہ نصب ہے، جس کے ساتھ ایک شیر اور بنگال ٹائیگر کا بھی چھوٹا مجسمہ موجود ہے۔ یہ ڈیزائن اننت امبانی کے جانوروں کے تحفظ کے منصوبے **وانتارا** سے متاثر ہے، جو 2024 میں گجرات کے شہر جام نگر میں تین ہزار ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا تھا۔
گھڑی سبز کیموفلاج انداز میں تیار کی گئی ہے اور 18 قیراط سفید سونے کے کیس میں 397 قیمتی پتھر جڑے ہیں، جن کا مجموعی وزن تقریباً 21.98 قیراط ہے۔ قیمتی جواہرات اور باریک کاریگری نے اسے ایک نایاب شاہکار بنا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس گھڑی کی شان و شوکت اور ماحول کے تحفظ کے پیغام کے ساتھ پیش کیے جانے پر صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور اسے دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں شامل قرار دیا ہے۔