July 14, 2024

صوابی(نیوزڈیسک)خیبر پختوں خوا کے ضلع صوابی کے علاقے زیدہ سٹی میں بھائی کی فائرنگ سے 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔

صوابی پولیس کے مطابق بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار کر ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں، 1 بہن کی منگنی پر ملزم نوشاد ولد عبدالحلیم ناخوش تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول بہنوں کی والدہ انتقال کر چکی ہیں، جبکہ والد ساتھ میں رہتے ہیں، مقتول بہنوں کا 1 بھائی دبئی میں بھی مقیم ہے۔

صوابی پولیس نےیہ بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت گھر میں موجود مزید 2 بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔

مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *