پاکستانتازہ ترینعام خبریں

جلاؤ گھیراؤ کیس:عمران خان،شاہ محمود قریشی سمیت 10پی ٹی آئی رہنما بھی ملزم نامزد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس تنصیبات پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی سمیت 10پی ٹی آئی رہنما ؤ ں کوملزم نامزد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت میں حساس تنصیبات پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں استغاثہ نے 9 مئی واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

ذرائع جے آئی ٹی نے کہاکہ 9مئی واقعات میں ملوث 50ملزمان کو عدالت نے 27نومبر کو طلب کرلیا،مقدمے میں پی ٹی آئی کے 10رہنما بھی سازش کرنے کی دفعات کے تحت ملزم نامزد کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سائفر کیس:عمران خان کا جیل ٹرائل غیرقانونی قرار

مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی بھی ملزم نامزد ہیں، نامزد ملزمان میں یاسمین راشد، زبیر نیازی اور اعجاز چودھری کے نام بھی شامل ہیں۔

مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button