نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیوائن جانسن المعروف دی راک نہ صرف ہالی وڈ بلکہ ریسلنگ کی دنیا میں بہت مشہور ہیں۔

1996 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ذریعے ریسلنگ رنگ میں قدم رکھنے والے دی راک نے بظاہر 30 سال بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
28 نومبر کی شب ڈبلیو ڈبلیو ای سروائیور سیریز کے دوران دی راک ریسلنگ کی دنیا میں 30 سال مکمل ہونے پر آئے تھے۔
اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرنے کے بعد انہوں نے ریسلنگ رنگ کے درمیان مائیکرو فون اور دھوپ کا چشمہ رکھ کر ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا۔
راولپنڈی: بچوں کی لڑائی کے دوران خاتون کی فائرنگ،ایک خاتون جاں بحق دوسری زخمی
خیال رہے کہ پیشہ ورانہ ریسلنگ کی دنیا میں یہ ایک روایتی علامت سمجھی جاتی ہے کہ جب کوئی ریسلر اپنی خاص چیزیں (جیسے جوتے، دستانے یا چشمہ) رنگ میں چھوڑ کر جاتا ہے، تو وہ ریسلنگ کو الوداع کہہ رہا ہوتا ہے۔
دی راک نے 1996 کے سروائیور سیریز میں اپنا ڈیبیو کیا تھا، اور اس ایونٹ میں انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنے 30 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔
انہوں نے مداحوں، اپنے ساتھی ریسلرز اور خاص طور پر ایونٹ وینیو کی فرنٹ رو میں بیٹھی اپنی والدہ (آٹا جانسن) کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔
رواں مالی سال فری لانسر نے 760 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا، وزیر خزانہ
سیگمنٹ کے آخر میں انہوں نے اپنا مشہور جملہ بولا اور پھر خاموشی سے اپنا چشمہ اور مائیک رنگ کے درمیان میں رکھ کر واپس چلے گئے۔
دی راک نے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔
تقریر کے آغاز میں بھی دی راک نے کہا تھا کہ وہ کوئی ‘بڑا اعلان’ کرنے نہیں آئے بلکہ صرف مداحوں کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔
تاہم ان کے اس علامتی انداز نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ شاید اب وہ دوبارہ کبھی ریسلنگ رنگ میں مقابلہ کرتے نظر نہ آئیں۔
ٹی 20 کرکٹ بولرز کیلئے بہت سخت، میں بھی اس میں جدوجہد کر رہا ہوتا، وقار یونس
10 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ رہنے والے 2000 کی دہائی سے ہی ریسلنگ کے رنگ سے دور ہیں اور بہت کم ہی کوئی مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔
البتہ کمنٹری ٹیم میں موجود مائیکل کول نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دی راک کا سفر اس طرح ختم نہیں ہو سکتا۔
اس طرح ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے اشارہ دیا گیا کہ مستقبل میں دی راک کی رنگ میں واپسی کا دروازہ کھلا ہے۔


