بنگلادیش کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے پسندیدہ کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم فروری میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ بچپن کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے 22 سالہ سفر پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اعلیٰ سطح پر بنگلادیش کی نمائندگی کرنا زندگی کا سب سے بڑا اعزاز اور فخر ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اہل خانہ، اساتذہ، کوچز، ساتھی کھلاڑیوں، مداحوں کی محبت اور حمایت پر شکر گزار ہوں، میرپور کے اسٹیڈیم میں ’مشفیق، مشفیق‘ کے نعروں کی گونج ہمیشہ دل میں زندہ رہے گی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال اس سے قبل سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم 108 ٹیسٹ میچز میں بنگلادیش کے لیے 7 ہزار 62 رنز اسکور کرچکے ہیں۔


