PM Apna Ghar Program

مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری

0

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس کا اپنا منشور اور واضح پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو کسی بھی معاملے پر کسی دوسرے کی ہدایات یا ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں اور اس اہم معاملے پر تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے مزید کہا کہ اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما مناسب وقت آنے پر اپنا مؤقف اور پالیسی واضح کریں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کام پر توجہ دیں اور مسلم لیگ (ن) کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی قیادت اس معاملے پر کوئی متفقہ فیصلہ کرے گی تو اس سے سب کو آگاہ کردیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.