sui northern 1

آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کے بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل بننا چاہیے، شاہد آفریدی

آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کے بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل بننا چاہیے، شاہد آفریدی

0
Social Wallet protection 2

بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے نکالے جانے پر شاہد آفریدی اور عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔

sui northern 2

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے دہرے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے لیے بھارت کے سیکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی سمجھ بوجھ بنگلا دیش کے معاملے میں دکھانے سے گریز کیا جا رہا ہے، حالانکہ تسلسل، انصاف اور برابری عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہونی چاہیے۔

وزیرداخلہ سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

شاہد آفریدی نے کہا کہ امتیازی معیار سے نہ صرف ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ کھیل کی روح بھی مجروح ہوتی ہے۔ ان کے مطابق آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کے بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

دوسری جانب عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلا دیش کو باہر کیے جانے پر ردِعمل دیا ہے۔ عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلا دیش کی غیر موجودگی کھیل کے لیے ایک افسوسناک لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کو کھیل کو متحد رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس خوبصورت کھیل کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق عالمی ایونٹ سے بنگلا دیش کی غیر موجودگی بنگلا دیش کے کھلاڑیوں اور پوری قوم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.