پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل شروع ہوگا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

اب دونوں ٹیمیں یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔
پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے نے اپنے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں ۔ شاہینز نے آٹھ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے قومی ڈیوٹی کے لیے جانے کے بعد چھ کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش اے میں شمولیت اختیار کی ہے۔
ابرار احمد کے ساتھ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز ہونے والے ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام دوسرے چار روزہ میچ میں شاہینز کی قیادت کریں گے۔
