ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے، شان مسعود

0

راولپنڈی(نیوزڈیسک)ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا جہاں کپتان شان مسعود نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ کوچز جیسن گلیپسی اور گیری کرسٹن سے بہت سیکھنے کو مل رہا ہے، ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال کوچز بہترین ہیں، بہت اچھا موقع ہے کہ کوچز کے ساتھ کام کرنے کو مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:شوبز انڈسٹری ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہشمند

انہوں نے کہا کہ 9 ٹیسٹ میچز میں سے زیادہ میچز جیتنے ہوں گے، ٹیم منیجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئیں، 10 ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سے متعلق کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی۔

شان مسعود نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیتے نہیں، کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعثِ فخر ہے، ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.