ارشد ندیم کا قوم کے ساتھ 14 اگست منانے کا اعلان
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں دیگر کھیلوں کو بھی اسی سطح کی ترجیح اور سپورٹ دیں جس طرح وہ کرکٹ کو دیتے ہیں۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ میں اپنے والدین ، پوری قوم اور پاکستانی میڈیا کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دعاؤں سے اللہ نے مجھے عزت دی۔
مزید پڑھیں:ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش
سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر کھیلوں کو بھی کرکٹ کی طرح فوقیت دی جائے۔
مشہور کھلاڑی نے پاکستان کے یوم آزادی کو منانے کے اپنے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست پوری قوم کے ساتھ منائیں گے۔
