ہانیہ عامر کی کرن اوجلا کے گانے پر مستیاں، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ نے گاڑی میں بیٹھے بھارتی گلوکار کا گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی، منفرد کیپشن نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی، خوش مزاج طبیعت اور دلچسپ سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث مداحوں میں خاص مقبولیت رکھتی ہیں۔ اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں گاڑی میں بیٹھ کر بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر کرن اوجلا کے مشہور گانے ’اشکے‘ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ گانے کے بول گنگناتی اور موسیقی سے محظوظ ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔ ہانیہ عامر نے اس ویڈیو کے ساتھ ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا: ’’سر جی، کیا طریقہ کار ہے؟‘‘
اداکارہ کا یہ منفرد جملہ بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ صارفین ان کے کیپشن کو گانے میں بیان کیے گئے شاہانہ طرزِ زندگی، مہنگی گاڑیوں اور ڈیزائنر جوتوں سے جوڑ رہے ہیں۔
ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مداح اداکارہ کے بے ساختہ انداز اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے انداز کو پسند کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کی سرگرمیاں اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔ ان کی تصاویر، ویڈیوز اور دلچسپ پوسٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو جاتی ہیں



