رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون میں علیحدگی؟اداکارہ کا رد عمل آ گیا
بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون میں علیحدگی کی افواہیں ایک بارپھرگردش کرنے لگیں جس کے بعد اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔
ایک وائرل پوسٹ اور دیگر جگہوں پر دعویٰ کیا گیاتھا کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور وہ ممکنہ طور پر علیحدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں،تاہم یہ تمام دعوے محض قیاس آرائیوں پر مبنی دکھائی دیتے ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے دو دن کی خاموشی کے بعد اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ میں نے یہ سب دیکھ لیا تھا ،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غیر موجودگی سے متعلق شکوک و شبہات رکھنے والوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا۔