پہلی مرتبہ میڈ ان پاکستان الیکٹرانکس ڈیوائسز کیلئے سات سالہ پالیسی تیار کر لی گئی

پہلی مرتبہ میڈ ان پاکستان الیکٹرانکس ڈیوائسز کیلئے سات سالہ پالیسی تیار کر لی گئی

0

پہلی بار پاکستان میں مقامی سطح پر الیکٹرانکس ڈیوائسز اور موبائل فونز تیار کرنے کے لیے سات سالہ پالیسی تیار کر لی گئی ہے، جس کے ذریعے سالانہ 40 کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

رمضان میں بین المسالک ہم آہنگی اور امن کیلئے قومی پیغام امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کی زیر صدارت اجلاس میں 2026 تا 2033 کے لیے موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز مینوفیکچرنگ پالیسی پر غور کیا گیا۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ پالیسی وزیرِاعظم کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہارون اختر نے کہا کہ مقامی سطح پر موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور اس پالیسی سے صنعتی شعبے میں اہم پیشرفت ہوگی۔ عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں پلانٹس لگانے کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں موبائل الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہب بنانے کا ہدف حاصل کرنا ہے اور موبائل فونز کی ری ایکسپورٹ سے سالانہ 30 سے 40 کروڑ ڈالر آمدن متوقع ہے۔ اجلاس میں ای ڈی بی میں موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیوائسز سیل قائم کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.