PM Apna Ghar Program

اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں کو سستے قرضے دینے کی تجویز

0

اسلام آباد: حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں کے مالکان کو کم شرح سود پر طویل مدتی قرضے فراہم کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد زیر تعمیر اور نامکمل ہوٹلوں کی تکمیل، موجودہ ہوٹلوں کی تزئین و آرائش، انہیں جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور شہر میں رہائش و مہمان نوازی کی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس سلسلے میں رواں ہفتے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجی ہوٹلوں کے لیے مناسب مالیاتی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم بعض وزارتوں کے اعتراضات، بالخصوص نجی کاروباری اداروں کو رعایتی قرضے فراہم کرنے کے لیے واضح ضابطہ کار موجود نہ ہونے کے باعث تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
فتنۃ الخوارج کا معصوم بچوں کو انسانی ڈھال بنانے کا مکروہ عمل، مزید شواہد سامنے آگئے
سرکاری حکام کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو تجویز پیش کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی جائے کہ وہ کمرشل بینکوں اور متعلقہ مالیاتی اداروں کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل مالکان اور سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی رعایتی فنانسنگ اسکیم متعارف کرانے کی ترغیب دے۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلوں کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل، موجودہ ہوٹلوں کی تزئین و آرائش، اپ گریڈیشن اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے علاوہ مہمان نوازی کی سہولیات میں توسیع اور بہتری کے لیے کم شرح سود پر طویل مدتی قرضے فراہم کیے جائیں۔

اسٹیٹ بینک نے اس وقت بینکوں کے لیے شرح سود 12 فیصد مقرر کر رکھی ہے، جبکہ عام قرض حاصل کرنے والوں کو اس سے زیادہ شرح سود پر قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے سبسڈی پر مبنی مختلف اسکیموں کے تحت رعایتی قرضوں کی سہولت موجود ہے، جن میں گھروں کی تعمیر، برآمدات، نئے کاروبار اور زراعت کے شعبے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اس منصوبے پر مجموعی طور پر 15 سے 20 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، تاہم حتمی لاگت کا انحصار قرض حاصل کرنے والے افراد اور اداروں کی تعداد اور شرح سود کے تعین پر ہوگا۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نجی کاروباری شعبے کو اس نوعیت کے رعایتی قرضے فراہم کرنے کی کوئی حالیہ مثال موجود نہیں، سوائے ان مخصوص شعبوں کے جنہیں حکومت نے اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔

اس وقت برآمدکنندگان ایکسپورٹ فنانسنگ اسکیم کے تحت کم شرح سود پر قرضے حاصل کر رہے ہیں، جس کے لیے وفاقی بجٹ میں 88 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کا اجلاس اگست اور ستمبر 2027 کے دوران اسلام آباد میں منعقد ہونا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ 1973 کے اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد پاکستان میں ہونے والا سب سے اہم اور اعلیٰ سطح کا بین الاقوامی اجتماع ہوگا۔

دوسری جانب حکومت نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی غرض سے 9 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.