اسلام آباد: جسٹس (ر) محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ قانون سازی کے پس پردہ کارفرما مقاصد اور نیتوں کو اکثر ادارے سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کو قانون کی درست سمجھ بوجھ فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ قانون سازی کرنا عدلیہ نہیں بلکہ پارلیمان کی ذمہ داری ہے، جبکہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے والے اداروں نے بھی جانب دارانہ نقطۂ نظر اختیار کرلیا ہے۔
مکہ معاہدہ ابھی ابتدائی مرحلے میں، مسلسل مشاورت کی ضرورت ہے: خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد اعلیٰ عدالتوں کے درمیان تنازع پیدا ہوا، جسے حل کرنے کی ذمہ داری پارلیمان ادا کرسکتی ہے۔
جسٹس (ر) محسن اختر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی شہری اپنے خیالات کا اظہار کرے تو اسے لاپتا نہیں کیا جاسکتا۔ اسی طرح اگر کوئی صحافی انٹرویو کرتا ہے تو کیا اسے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ پیکا قانون کے اثرات صحافیوں، ارکان پارلیمنٹ اور وکلا کو بھی بھگتنا پڑ رہے ہیں۔


