Gas Leakage Web ad 1

خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

0

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی عزمِ استحکام وژن کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،آپریشن کےدوران ہلاک ہونےوالوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی
ذرائع کےمطابق ہلاک دہشتگردوں کےقبضے سےغیرملکی کرنسی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار قیامِ امن کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 8 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہےکہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.