Gas Leakage Web ad 1

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ایک آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

بچے بچے کو پتہ ہے الیکشن میں ن لیگ بری طرح ہاری، دھاندلی سے جتوایا گیا تھا، سعید غنی

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 34 سالہ میجر حافظ احسان الہٰی، جو ضلع میانوالی کے رہائشی تھے، جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.