Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو ملکی معیشت کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی عالمی مالیاتی درجہ بندی میں بہتری کو حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں، مالیاتی نظم و ضبط، اصلاحاتی اقدامات اور قومی معیشت کے استحکام کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں پر عالمی اعتماد کا اظہار قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی ادارے کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کے معیشت کو مستحکم بنانے، ٹیکس نظام میں بہتری، مالی خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے کے اقدامات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل مگر ضروری معاشی فیصلے کیے، جن کے مثبت نتائج اب عالمی سطح پر بھی تسلیم کیے جا رہے ہیں۔

شدید بارشوں کا خطرہ: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں مزید تیزی آئے گی۔

وزیراعظم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، اقتصادی ٹیم اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے عمل کو پوری سنجیدگی اور مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھے گی تاکہ پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور پائیدار اقتصادی بنیادیں فراہم کی جا سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.