Gas Leakage Web ad 1

محبت کا پیغام لیے امریکی مرد و خاتون نیویارک ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے اینٹینا پر چڑھ گئے

0

1400 فٹ بلند عمارت پر امن کا پرچم لہرانے والے انفلوئنسر نے خاتون کو شادی کی پیشکش بھی کر دی

Gas Leakage Web ad 2

خبر ایجنسی کے مطابق ایک مرد اور خاتون انفلوئنسر نے 1400 فٹ بلند عمارت پر چڑھ کر امن کا پرچم لہرایا۔ پرچم پر یہ عبارت درج تھی: "جب محبت کی طاقت، طاقت کی محبت پر غالب آ جائے گی تو دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی”۔

ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا

رپورٹ کے مطابق دونوں افراد نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے اور اس مہم کا مقصد عالمی توجہ حاصل کرنا تھا۔ بلند عمارت پر بینر لہرانے کے بعد مرد انفلوئنسر نے خاتون کو شادی کی پیشکش بھی کی، جس نے اس منفرد اور خطرناک مہم کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین اس غیر معمولی اقدام پر مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.