Gas Leakage Web ad 1

امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار

0

وزارت داخلہ کے مطابق دستیاب تفصیلات اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اس نوعیت کی تمام خبریں بدنیتی پر مبنی ہیں اور مخصوص مفادات رکھنے والے عناصر کے منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی ملک سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی نہیں کی جا رہی۔ اگر کہیں بے دخلی کے واقعات پیش آتے ہیں تو وہ متعلقہ میزبان ملک کے قوانین کے تحت معمول کے قانونی عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی شہری جو ویزا اور ملازمت سے متعلق شرائط پوری کرتے ہیں، بدستور متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک کا سفر کر رہے ہیں اور بغیر کسی امتیاز کے ورک ویزا بھی حاصل کر رہے ہیں۔

بیان میں زور دیا گیا کہ اس کے برعکس پھیلائی جانے والی جھوٹی خبریں اور سوشل میڈیا پوسٹس شرانگیز، من گھڑت اور مخصوص مذموم مقاصد کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.