Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب میں حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوگا

0

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے بھی پری حج فلائٹ شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پری حج فلائٹ شیڈول میں چار ایئرلائنز کی مجموعی طور پر 101 پروازیں شامل ہیں۔

پاکستان نے مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی: وزیر خزانہ

پری حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی 33 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ سعودی ایئرلائنز 29، ایئر بلیو 24 اور ایئر سیال 15 پروازیں چلائیں گی۔ لاہور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔

پی اے اے کے مطابق 18 اپریل کو سعودی ایئرلائنز کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔

دوسری جانب بیت اللہ شریف کی خوبصورتی اور تقدس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیت اللہ شریف کے بیرونی اور اندرونی حصوں کی دیواروں کو مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

اس نازک اور مقدس ذمہ داری کے لیے ماہر اور تجربہ کار کاریگر نہایت احتیاط اور عقیدت کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.