اسلام آباد: ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد مذاکرات کیلئے مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے، ٹرمپ
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔