ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے دیرپا امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا، اور دونوں فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پائیدار امن کے لیے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک نے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔