Gas Leakage Web ad 1

ہماری ترجیح انعام نہیں، خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے: نوبل امن انعام کی نامزدگی کے سوال پر بلاول کا جواب

0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے پاس "پلان بی” کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہر صورت "پلان اے” یعنی امن کو کامیاب بنانا ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے سکھ یاتری وساکھی منانے پاکستان پہنچ گئے

برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس جنگ کے نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، اور ایک ماہ کی سفارتی کوششوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ بندی کی توثیق کی ہے، جبکہ ایران کے 10 نکاتی فارمولے کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا ہے، تاہم ایران کے بعض نکات پر اب بھی اختلاف رائے موجود ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایران میں بمباری اور خطے میں جوابی کارروائیاں رک چکی ہیں، اور پاکستان کو امید ہے کہ اعتماد سازی کے فقدان کو دور کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تنازع کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

نوبل امن انعام کی نامزدگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح کسی انعام کا حصول نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کے پاس "پلان بی” کی کوئی گنجائش نہیں اور ہر صورت امن کو ہی کامیاب بنانا ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.