Gas Leakage Web ad 1

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، 18 افراد کو بچا لیا

0

پاکستانی ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (تقریباً 370 کلومیٹر) جنوب میں موجود ایک تجارتی بحری جہاز سے ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ہنگامی اطلاع موصول ہونے پر پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے اپنے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فوری طور پر فعال کیا اور مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین، جو سمندری حدود کی نگرانی پر مامور تھا، کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔

بسنت پر اموات اور زخمیوں کے تفصیلات فراہمی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پی این ایس حنین نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کی ماہر ٹیم نے تجارتی بحری جہاز پر لگی آگ بجھانے میں مدد فراہم کی، متاثرہ افراد کو طبی امداد دی، عملے کو بحفاظت ریسکیو کیا اور جہاز کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔

ریسکیو کیے گئے افراد کو مزید طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے بعد ازاں انہیں ان کے متعلقہ ممالک واپس بھیجا جائے گا۔ پاکستان کی وسیع سمندری حدود میں پاک بحریہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی یہ کارروائی اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔

پاک بحریہ اپنے دائرہ کار میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور مؤثر انداز میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت مستعد رہتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.