Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول سبسڈی: سندھ حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو 2 ہزار روپے دینے کا آغاز کردیا

0

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان 2 ہزار روپے کی سبسڈی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2 ہزار روپے کی پیٹرول سبسڈی صرف رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو دی جائے گی اور موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی فراہم کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ میں پیشرفت، اسلام آباد معاہدہ اور ممکنہ جنگ بندی کی امید

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص موٹر سائیکل اپنے نام منتقل کروانا چاہتا ہے تو اس کی فیس ختم کر دی گئی ہے، جبکہ محکمہ ایکسائز کے دفاتر صبح سے رات تک کھلے رہیں گے اور ہفتہ و اتوار کو بھی موٹر سائیکل اپنے نام کروائی جا سکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ موٹر سائیکل صارفین کو خودکار نظام کے تحت فیول سبسڈی کی رقم براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ موٹر سائیکل اور بینک اکاؤنٹ دونوں صارف کے اپنے نام پر ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 6.7 ملین رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں موجود ہیں اور امید ہے کہ اپریل میں 2 ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کر دی جائے گی، جبکہ اگر کسی شخص کے نام پر ایک سے زیادہ موٹر سائیکلیں ہیں تو اسے صرف ایک سبسڈی دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ نمبر اور رجسٹریشن نمبر درج کرنے پر اگر گاڑی صارف کے نام رجسٹرڈ ہوگی تو اس کے موبائل پر ایک کوڈ موصول ہوگا، جس کی تصدیق کے بعد بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ہوگا اور سبسڈی کی رقم براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز سے بات چیت کی گئی ہے اور انہوں نے کرایہ نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے تو یہ جرم ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو رقم دینے کے بجائے براہ راست عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے اور سبسڈی کا دائرہ عام کرنے کے بجائے اسے ضرورت مند افراد تک محدود رکھا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.